حکومت کے دعوے زمین بوس، میٹرک میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ ناکام، حکومتی دعوے بے نقاب

حکومت کے دعوے زمین بوس، میٹرک میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ ناکام، حکومتی دعوے بے نقاب

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات ناکام ہو گئے ہیں، جس کے بعد تعلیمی معیار اور امتحانی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں سب سے زیادہ ناکامی ریکارڈ کی گئی، جہاں 12 لاکھ 26 ہزار طلبہ میں سے 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہوئے۔ لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 53 ہزار امیدواروں میں سے 87 ہزار 419 طلبہ ناکام رہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے 8 بورڈز میں 4 لاکھ 44 ہزار طلبہ میں سے 80 ہزار 558 امیدوار ناکام قرار پائے۔ سندھ کے 6 بورڈز میں تقریباً ساڑھے 4 لاکھ طلبہ میں سے 51 ہزار طلبہ فیل ہوئے، جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ بورڈ میں 78 ہزار 839 میں سے 9 ہزار 797 امیدوار ناکام رہے۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نتائج نسبتاً بہتر رہے، جہاں 1 لاکھ 37 ہزار طلبہ میں سے 15 ہزار 798 ناکام ہوئے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ناکامی نصاب، تدریسی معیار اور امتحانی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے، اور فوری اصلاحات کی ضرورت کو واضح کرتی ہے۔

Scroll to Top