دنیا فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی معترف

دنیا فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی معترف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ عالمی مبصرین کے مطابق ان کی عالمی امن کے فروغ کے لیے مخلصانہ کوششیں انہیں عالمی عسکری قیادت میں ایک ممتاز مقام دلاتی ہیں

بین الاقوامی جریدے کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بطور ثالث کردار انتہائی اہم اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اسپین کے معروف جریدے ایل پائس کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک باہمت اور کامیاب عسکری رہنما کے طور پر سامنے آئے۔ رپورٹ میں انہیں ایک بااثر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران سیزفائر کے عمل میں ان کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور ثالث کردار ادا کرتے ہوئے بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایل پائس کے مطابق وہ ان چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مؤثر رابطے اور پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور مضبوط شخصیت کے باعث عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگی صورتحال کو روکنے میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر ان کی عسکری مہارت اور امن کے لیے کوششوں کا اعتراف پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top