عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کے بعد 4744 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ڈیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث گزشتہ دو روز میں فی اونس سونا 190 ڈالر جبکہ فی تولہ سونا تقریباً 19 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 373 روپے بڑھ کر 8445 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔





