اقوام متحدہ میں ملازمت کے شاندار مواقع، اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کیلئے عالمی سطح پر کیریئر بنانے کا اہم موقع سامنے آیا ہے، جہاں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کی پیشکش کر دی ہے۔

ادارے کے مطابق یہ آسامیوں میں پروفیشنل، نیشنل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کی کیٹیگریز شامل ہیں، جن کے لیے مضبوط تعلیمی پس منظر اور متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ابتدائی سطح کی آسامیوں کے لیے کم از کم 2 سال جبکہ سینئر عہدوں کے لیے 10 سے 15 سال تک کا تجربہ لازمی ہوگا۔

یونیسکو نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کے پاس ماسٹرز یا اس کے مساوی ڈگری ہونا ضروری ہے، جبکہ انگریزی یا فرانسیسی زبان پر عبور اور مضبوط کمیونیکیشن و تحقیقی صلاحیتیں بھی بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔ اضافی زبانوں کا علم امیدواروں کے لیے مزید فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ادارے کے مطابق منتخب امیدواروں کو مسابقتی تنخواہ پیکج کے ساتھ خاندانی الاؤنس، بچوں کی تعلیم میں معاونت، رہائش اور دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، صارفین کیلئے بڑی خبر

درخواستیں یونیسکو کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں، جبکہ انتخاب کے عمل میں ابتدائی جانچ، تحریری ٹیسٹ، انٹرویو اور ریفرنس چیک شامل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ مواقع بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور کیریئر کو نئی سمت دینے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top