مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، صارفین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر بھی اسی شرح سے اضافہ کرتے ہوئے لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات، مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

Scroll to Top