سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ دیکھا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی کے بعد 4713 ڈالر پر آگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8513 روپے پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔

Scroll to Top