خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے، اہم بلز اور عوامی مسائل پر بحث ہوگی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے، اہم بلز اور عوامی مسائل پر بحث ہوگی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس آج، ریڑھی بانوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بلز ایجنڈے میں شامل

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، جس کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی، محکموں سے متعلق سوالات اور عوامی مسائل پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے آبپاشی، ریلیف اور بحالی سمیت مختلف محکموں سے متعلق سوالات ایوان میں پیش کیے جائیں گے، جن کے جوابات متعلقہ حکام دیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق دو اہم بلز بھی زیر غور آئیں گے، جن میں خیبرپختونخوا احساس ریڑھی بان بل 2026 شامل ہے، جس کا مقصد ریڑھی بان طبقے کی فلاح و تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کو مضبوط بنانا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسپیشل کورٹس فار اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2026 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ اور تنازعات کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز پیش کی جائے گی۔

سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے مطابق آج کا اجلاس عوامی فلاح اور قانونی اصلاحات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے۔

Scroll to Top