اپریل میں ترسیلات زر کی صورتحال کیا رہی؟ اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقم سامنے آگئی

اپریل میں ترسیلات زر کی صورتحال کیا رہی؟ اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقم سامنے آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے، تاہم مارچ کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 7.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے باوجود سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں اس بار 11.4 فیصد زیادہ رقوم پاکستان آئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33.90 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ رقم 31.20 ارب ڈالر تھی۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے 84 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی صورت میں موصول ہوئیں۔

اسی طرح برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 31 کروڑ 76 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں مجموعی اضافہ ملک کی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، تاہم ماہانہ کمی پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top