عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے تک آگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4544 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 18 ہزار 961 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر سستا ہوکر 4660 ڈالر پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8513 روپے پر برقرار رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔





