الف خان شیرپاؤ
چارسدہ میں سٹی رجڑ بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا تعلق ملاکنڈ سے بتایا جا رہا ہے اور واقعے کے وقت ان کے ہمراہ ان کا دیور بھی موجود تھا۔
پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب چارسدہ کے علاقے پڑانگ میںپولیس کے ساتھ مبینہ کراس فائرنگ کے تبادلے میں بھتہ خور اور اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ہلاک ملزم کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی ہے۔





