پشاور میں آٹے کی قیمتیں اچانک آسمان پر، ایک دن میں بڑا اضافہ

پشاور میں آٹے کی قیمتیں اچانک آسمان پر، ایک دن میں بڑا اضافہ

پشاور میں ایک ہی دن کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تھیلا 2300 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی پر پابندی کے باعث مارکیٹ میں قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کے اثرات قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

شہریوں نے اچانک مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گندم کی فراہمی میں رکاوٹ اور ذخائر میں کمی کے باعث آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top