ایران طیاروں سے متعلق سی بی ایس رپورٹ پر سوالات، صحافی کے ماضی کے حوالے سے دعوے زیر بحث
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی فہد حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دعویٰ کیا ہے جس میں انہوں نے سی بی ایس نیوز کی ایران سے متعلق ایک رپورٹ کے معیار اور اس کے ذرائع پر سوالات اٹھائے ہیں۔
فہد حسین کے مطابق مذکورہ رپورٹ، جو نور خان ایئر بیس پر مبینہ طور پر ایرانی طیاروں سے متعلق تھی، کمزور ذرائع اور غیر پیشہ ورانہ انداز پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس رپورٹ میں شامل ایک صحافی کے بارے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ انہیں ماضی میں ایسوسی ایٹڈ پریس سے مبینہ طور پر غلط رپورٹنگ کے باعث نکالا گیا تھا۔
میڈیا حلقوں میں اس بحث نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ حساس معاملات پر رپورٹنگ میں ذرائع کی تصدیق اور صحافتی معیار کو کس حد تک یقینی بنایا جا رہا ہے۔





