عالمی تیل منڈی میں بے یقینی عارضی، قیمتوں میں جلد کمی کا امکان، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جاری بے یقینی کی صورتحال عارضی ہے اور جیسے ہی سپلائی کے راستے معمول پر آئیں گے، تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ تیل کی ترسیل میں تعطل ایک معمول کا حصہ ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش بھی ایک عارضی معاملہ ہے، جس کے باعث حالیہ دنوں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ سکتی ہیں کیونکہ سپلائی چین میں پیدا ہونے والی یہ رکاوٹیں دیرپا نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: شاہبان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 33 شدت پسند جہنم واصل

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق امریکہ اس وقت ریکارڈ سطح پر تیل پیدا کر رہا ہے اور پیداوار کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، جس سے توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی دونوں میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے چین آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے گا، کیونکہ چینی معیشت بڑی حد تک خلیجی تیل پر انحصار کرتی ہے۔

Scroll to Top