موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر، ایم ٹیگ نظام میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد: موٹروے استعمال کرنے والوں کے لیے یکم جون 2026 سے ایم ٹیگ (M-Tag) کے حوالے سے نئی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت پرانے ٹیگز کو تبدیل کرنے اور فیسوں میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق موٹروے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 مئی 2026 سے قبل اپنی گاڑیوں کے پرانے ایم ٹیگز تبدیل کر لیں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔ فی الحال پانچ سال سے زائد پرانے ٹیگز کی تبدیلی کا عمل مفت رکھا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرانے M-Tags استعمال کرنے والے صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر رکاوٹ سفر جاری رکھنے کے لیے “One Country One Tag” سسٹم پر منتقل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائی سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آگیا

اعلان کے مطابق یکم جون 2026 سے وہ صارفین جو مفت مدت کے دوران ٹیگ تبدیل نہیں کریں گے انہیں 150 روپے تبدیلی فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے پرانے ایم ٹیگز کو مکمل طور پر بلاک کرنے کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد تبدیلی فیس بڑھا کر 300 روپے کر دی جائے گی۔

Scroll to Top