عالمی مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ دیکھی گئی اور ایک موقع پر فی اونس قیمت تقریباً 4,555 ڈالر تک گر گئی۔
مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں تقریباً 100 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں یہ کمی 165 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تین دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے، چاندی کی قیمت اپنے حالیہ بلند ترین سطح سے تقریباً 9 فیصد گر کر 78 سے 80 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جبکہ ایک موقع پر اس میں 10 ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجروں میں محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔





