پاکستان کرکٹ بورڈ کے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کے مالیاتی ماڈل میں اہم رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
موجودہ فنانشل ماڈل 30 جون کو اپنی مدت پوری کر لے گا جبکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں تین سالہ مالیاتی ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جس میں بعد ازاں موجودہ انتظامیہ نے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ کر دیا،وجہ بھی سامنے آ گئی
اب نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی تیاری کے سلسلے میں ابتدائی مشاورت جاری ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فہرست اور کیٹیگریز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ سال مجموعی طور پر 30 کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے تھے، جس میں پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔





