کرک میں موسلادھار بارش اور آندھی کی وجہ سے تبلیغی اجتماع کے خیمے اکھڑ گئے ۔
موسلادھار بارش اور آندھی کے باعث پنڈال کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جبکہ ہزاروں شرکاء سخت موسمی صورتحال میں مشکلات کا شکار ہیں۔
شرکاء کو بارش اور تیز ہواؤں کے دوران شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی،این ڈی ایم اےکا الرٹ جاری
انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متاثرہ مقامات پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اجتماع کے مقام پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔





