نشتر ہال پشاور میں جاری ہنر میلہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِاہتمام نشتر ہال پشاور میں جاری ہنر میلہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میلے میں مختلف ممالک سے آئے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کی ثقافت، روایتی دستکاریوں اور مقامی فنون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

میلے میں لگائے گئے مختلف اسٹالز پر روایتی ملبوسات، ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء، ثقافتی فن پارے اور مقامی ہنرمندوں کے فن کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے لیے خوشخبری،عالمی شہرت یافتہ شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان

غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کی ثقافتی رنگا رنگی اور روایتی مہمان نوازی کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنی خوبصورتی، ثقافت اور باصلاحیت ہنرمندوں کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہنر میلہ نہ صرف مقامی ہنرمندوں کے فن کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ یہ خیبرپختونخوا کا مثبت اور پُرامن تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

میلے میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے جبکہ ثقافتی موسیقی، روایتی کھانوں اور دستکاریوں نے شرکاء کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Scroll to Top