ایک ہی نوٹیفکیشن میں خوشی اور پریشانی، فیول قیمتوں میں بڑا ردوبدل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر تھی، جیٹ فیول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا عرب پٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی کا اعلان

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے لائٹ ڈیزل کی قیمت 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر تھی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی آج سے ہوگا۔

Scroll to Top