بلوچستان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق یکم جون تک ہوگا۔
اس دوران صوبے بھر میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کی بندش کے اوقات کار معطل، نوٹیفکیشن جاری
اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت پالیسی کے تحت ملک بھر میں مختلف اوقات میں لاک ڈاؤن/پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔





