ذی الحج کا چاند، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان سامنے آ گیا

انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد انڈونیشین وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

اسی طرح ملائیشیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے، ملائیشین میڈیا کے مطابق وہاں بھی عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

دونوں ممالک میں چاند نظر آنے کے بعد مذہبی حکام نے ذی الحج کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی تاریخ طے کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں اور انتظامات کا مکمل پلان تیار

بھارت میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید 28 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی.

عید الاضحیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قربانی اور عبادت کا اہم مذہبی تہوار ہے، جو ذی الحج کے 10ویں دن منایا جاتا ہے۔

Scroll to Top