روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیش کش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں صدر پیوٹن نے کہا کہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدے کے تحت تعاون جاری رہے گا۔
صدر پیوٹن نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس بھی معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس کیلئے کردار اور معاونت کیلئے تیارہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا؟
اس سے پہلے کابینہ سے خطاب میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو ہر زاویہ سے مکمل جنگ کا سامنا ہے،قوم کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے مذاکرات کی کوشش کے دوران ایران مزاحمت جاری رکھے گا اور بلآخر دشمن کو مایوسی کا سامنا ہوگا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دیا کہ داخلی صلاحیتوں پر انحصار کیا جائے اور ایک دوسرے سے تعاون بڑھایا جائے۔





