الف خان شیرپاؤ
چارسدہ کے علاقے شبی خیل سے دس روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش دریائے حیالی سے برآمد کر لی گئی ہے ۔
مقتول محمد حمزہ ولد مراد علی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو پہلے اغوا کیا گیا اور بعد میں نامعلوم ملزمان نے انہیں بے دردی سے قتل کر دیا۔
مقتول کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ انتہائی ظلم اور ناانصافی کی گئی ہے۔
انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری انصاف فراہم کرنے اور قتل میں ملوث ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس لرزہ خیز واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہریوں نے امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔





