صوبہ تنزلی کا شکار ، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے جبکہ وزیراعلیٰ موج مستیوں میں مصروف ہیں،دیر کے عوام برہم

صوبہ تنزلی کا شکار ، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے جبکہ وزیراعلیٰ موج مستیوں میں مصروف ہیں،دیر کے عوام برہم

لوئر دیر کے عوام نے خیبرپختونخوا میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کئی عرصے سے دہشتگردی، کمزور حکمرانی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

عوامی گفتگو کے مطابق علاقے میں مہنگائی، غربت اور معاشی دباؤ نے عام شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، جبکہ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ بعض شہریوں نے کہا کہ حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ کئی گھرانے عید کے موقع پر قربانی بھی نہیں کر سکے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کی کمی نظر آتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ مسلسل تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں خیبرپختونخوا پیچھے رہ گیا ہے۔

لوئر دیر کے شہریوں کے مطابق مہنگائی، بجلی کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آ رہی، جس کے باعث عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارا صوبہ تنزلی کا شکار ہے ،حالات اتنے خراب ہیں کہ لوگ بہت زیادہ پریشانی میں ہیں ، لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ، یہاں تک کہ عید پر قربانی بھی نہیں کررہے ہیں ۔اور جو صوبے کے حکمران ہیں وہ اپنی موج مستیوں میں مصروف ہیں۔

عوام نے خیبرپختونخوا میں مجموعی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردی اور معاشی کمزوری کے دباؤ میں ہے، جبکہ عوامی سطح پر بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔دیگر صوبوں کے مقابلے میں ہمارا صوبہ بہت پسماندہ اور بہت خاب راستے پر چل رپڑا ہے ۔حکومت تو بس اپنی جلسے جلوسوں میں اور اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top