خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کا نام و نشان نہیں ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ کی ترجیحات عوامی مسائل کے حل کے بجائے عمران خان کی رہائی تک محدود ہو گئی ہیں۔
صوابی کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام نے امید کے ساتھ ان پر اعتماد کیا تھا تاکہ ان کے مسائل حل ہوں، لیکن صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق صوبہ اس وقت بدحالی اور پسماندگی کا شکار ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ایک ہی نعرہ “چلو چلو اڈیالہ چلو” بن چکا ہے، جبکہ عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔ شہریوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں حالات خراب ہیں اور بدامنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لوگوں کے حقوق نظر انداز کیے جا رہے ہیں اور حکومتی توجہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے سیاسی نعروں تک محدود ہے۔





