سہیل آفریدی کے ’’گزشتہ حکومت میں مارچ فکسڈ تھا‘‘بیان پر علی امین گنڈوپور سیخ پا

سہیل آفریدی کے ’’گزشتہ حکومت میں مارچ فکسڈ تھا‘‘بیان پر علی امین گنڈوپور سیخ پا

 خیبر پختونخوا کے موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ کے درمیان وٹس ایپ پرآڈیو میسج کی گفتگو لیک ہو گئی، وزیر اعلیٰ  سہیل آفریدی کی جانب سے’’ گزشتہ حکومت میں مارچ فکسڈ تھا‘‘ کے بیان پر سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈوپور سیخ پا ہوگئے، پارٹی کے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ کا آڈیو مسیج لیک ہوگیا۔

لیک ہونے والے آڈیو مسیج میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے پہلا میسج مزہ کا کیا تھا لیکن پھر سوچھا لیک ہوکر میڈیا پر چلا جائے گا، اس طرح غیر ذمہ دار حرکت اور بات زیب نہیں دیتی۔

لیک آڈیو مسیج میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے پاس بھی بہت چیزیں ہیں ایک ایک چیز کا ریکارڈ ہے، وہ ریکارڈ دونگا تو سب ایسے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی وجہ سے چپ ہیں۔ یہ جو زبان استعمال ہوئی ہے اس میں بڑا الزام لگایا گیا ہے۔

انہوں نے لیک میسج میں مزید کہا کہ کوئی جو بھی ہے اپنے گھر میں ہے ،مجھے ہر ایک کی اوقات کا پتہ ہے،احسان فراموشوں کا مجھے پتہ ہے،احسان فراموشی اور بغض کی ایک حد ہوتی ہے اتنا کرو جتنا برداشت کرسکو۔

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں اس طرح بکواس بلکل برداشت نہیں کروں گا۔اپنے اوپر فوکس کرو،خود کچھ کرکے دیکھاؤ۔

Scroll to Top