محسن نقوی پھر ایران روانہ، 24 گھنٹوں میں دوسری بار دورہ، اہم ملاقاتوں کا امکان

محسن نقوی پھر ایران روانہ، 24 گھنٹوں میں دوسری بار دورہ، اہم ملاقاتوں کا امکان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ تہران میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی محسن نقوی نے ایران کا اہم دورہ کیا تھا، جس کے دوران انہوں نے ایرانی صدر ، چیف مذاکرات کارمحمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے واپسی پر محسن نقوی سیدھا بلوچستان پہنچے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Scroll to Top