محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر (Heatwave) کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر (Heatwave) کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت ملاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کی وادیوں (باغ، نیلم) میں بھی پارہ غیر معمولی طور پر بڑھے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے صحرائی و میدانی علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید کی مصروفیات کے دوران گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

Scroll to Top