پیٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یاحیران کن کمی ہوگی؟اہم خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یاحیران کن کمی ہوگی؟اہم خبر آگئی

پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ عالمی خام تیل کی منڈی مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہو چکی ہے۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 409 روپے 78 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے جو 16 مئی 2026 سے نافذ العمل ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا اور حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کیا تو آئندہ نظرثانی میں فی لیٹر قیمتوں میں 5 روپے سے 15 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی جغرافیائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو پیٹرول کی قیمت 430 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کر سکتی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لینے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی ترسیل کے اہم سمندری راستوں پر ممکنہ بندش کے خطرات اور عالمی سطح پر ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب نے تیل درآمد کرنے والے ممالک خصوصاً پاکستان پر اضافی معاشی دباؤ ڈال دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق حکومت ہر ہفتے بعد عالمی منڈی کے رجحانات اور زرمبادلہ کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور اس حوالے سے اگلا اہم جائزہ کل جمعہ کو لیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

Scroll to Top