فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر اور انتہائی تنیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا۔

فیلڈ مارشل نے ثالثی کی کوششوں کے طور پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والے بھرپور مذاکرات میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیشرفت سامنے آئی ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایرانی قیادت نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔

Scroll to Top