بلوچستان دھماکہ !دہشتگردی کی سفاکیت، معصوم بچوں سمیت پورا بلوچ خاندان زندگی کی بازی ہار گیا

دھماکے کے قریب عمارت میں رہنے والا ایک بلوچ خاندان بی ایل اے / بی وائی سی کی بھارتی سرپرستی میں ہونے والی خونریزی کا نشانہ بن گیا ، جس کے نتیجے میں خاندان کے تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک شخص، اس کی اہلیہ اور دونوں معصوم بچے جاں بحق ہوئے۔ متاثرہ خاندان ایک رہائشی عمارت میں مقیم تھا جہاں دہشتگردی کی کارروائی کے دوران شدید تباہی ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔کالعدم بی ایل اے اور بی وائی سی کے خلاف کوئٹہ کے شہری پھٹ پڑے شہریوں کا کہنا ہے کہ بے گناہ خاندانوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ معصوم شہریوں کو تشدد اور دہشتگردی کا نشانہ بنا کر کسی بھی نظریے یا قومیت کے نام پر خونریزی کو کس طرح جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Scroll to Top