ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر اضافے کے ساتھ فی اونس 4554 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر نظر آئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 477,762 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3943 روپے اضافے کے بعد 409,603 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 236 روپے مہنگی ہو کر 8270 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔

Scroll to Top