پاکستان کا تعمیری کردار قابلِ تعریف، شی جن پنگ کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف

پاکستان کا تعمیری کردار قابلِ تعریف، شی جن پنگ کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ایک ناقابل شکست اور تاریخی دوستی قائم ہے، جسے دونوں ممالک اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنا پرانا دوست قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ چین اور پاکستان کو مشترکہ طور پر یکطرفہ اقدامات اور سرد جنگ جیسی سوچ کی مخالفت کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاک-چین تعاون کو مزید مؤثر اور وسیع بنایا جائے گا۔

Scroll to Top