کوئٹہ ، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق

کوئٹہ ، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق

کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ خاندان کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بادینی پل کے قریب دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور لواحقین کو مکمل تعاون اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top