وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کوئٹہ واقعے پر دکھ کا اظہار، وزیراعلیٰ بلوچستان کو تعزیتی خط ارسال

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کوئٹہ واقعے پر دکھ کا اظہار، وزیراعلیٰ بلوچستان کو تعزیتی خط ارسال

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو تعزیتی خط ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے معصوم شہریوں کی شہادت اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا اس مشکل وقت میں بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کے امن و استحکام کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف بلوچستان کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں اور انہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

مراسلے کے آخر میں وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے شہداء کے درجات کی بلندی، سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Scroll to Top