کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ہے، جس کے بعد جیل ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق انمول پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی، تاہم وہ پہلے سے آنکھوں، معدے اور دمے کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور باقاعدگی سے انہیلر استعمال کرتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا صبح 8 بجے ایس آئی یو ٹی میں ڈاکٹرز سے معائنہ طے تھا، جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے تحت باقاعدہ خط بھی ارسال کیا گیا تھا۔ تاہم جیل میں معائنے کے بعد حالت بہتر قرار دیے جانے پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات نے مزید کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملزمہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔





