مواصلاتی تاریخ رقم، عازمین حج نے ایک ہی دن میں 2 کروڑ 13 لاکھ کالز کیں، سعودی عرب

مواصلاتی تاریخ رقم، عازمین حج نے ایک ہی دن میں 2 کروڑ 13 لاکھ کالز کیں، سعودی عرب

یومِ ترویہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں مواصلاتی نظام نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں مجموعی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ فون کالز ریکارڈ کی گئیں۔

سعودی عرب کی کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے مطابق 8 ذی الحج 1447ھ (25 مئی) کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں مواصلاتی نیٹ ورکس کی کارکردگی سے متعلق اشاریے جاری کیے گئے۔ رپورٹ میں حج سیزن کے دوران بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے میں جدید نظام کی کامیابی کی توثیق کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ کالز ریکارڈ ہوئیں، جن میں 1 کروڑ 86 لاکھ مقامی اور 27 لاکھ بین الاقوامی کالز شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار انتہائی ہجوم والے مقامات پر مواصلاتی نظام کی مضبوطی اور تسلسل کو ظاہر کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 404 میگا بائٹ فی سیکنڈ رہی جبکہ فی کس روزانہ ڈیٹا استعمال 1326 میگا بائٹ تک پہنچ گیا، جو عالمی اوسط سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

کمیشن کے مطابق حج سیزن کے دوران جدید تکنیکی آلات اور ماہر افرادی قوت کی مدد سے مواصلاتی نظام کو مربوط انداز میں چلایا گیا، تاکہ ضیوف الرحمان کو بہترین معیار کی ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Scroll to Top