وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف کو فون، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف کو فون، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عسکری قیادت کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد پیش کی اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملکی دفاع، امن و استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی ترقی، امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Scroll to Top