کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دونوں مقابلے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں منعقد ہوں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں ہوگا۔
اس سیریز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گی، جس کے باعث شائقینِ کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کو کیا خصوصی پیغام دیا؟ جانیے
پاکستانی ٹیم اس دورے میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔





