یو ایفا چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل پیرس سینٹ جرمین نے جیت لیا

Pakistan SCO Summit 2026

یورپین فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے سنسنی خیز فائنل میں پیرس سینٹ جرمین نے آرسنل کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل کے آغاز ہی میں آرسنل نے برتری حاصل کر لی جب میچ کے چھٹے منٹ میں لوکاس ہاروٹز نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلائی تاہم دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے عثمان ڈیمبیلے نے گول اسکور کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک سے برابر رہا جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوگیا۔

ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیموں نے کئی مواقع پیدا کیے لیکن کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: فیفا کی ایرانی ٹیم کو بڑی پیشکش

میچ کا فیصلہ بالآخر پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں پی ایس جی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-4 سے کامیابی حاصل کر کے چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل دوسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ کا تاج اپنے سر سجا لیا.

یاد رہے کہ پی ایس جی نے گزشتہ سال کے فائنل میں انٹر میلان کو شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top