وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل،، اہم مالیاتی اہداف پر اتفاق

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں جبکہ اہم مالیاتی اہداف پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 17 ہزار 500 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بجٹ میں محصولات بڑھانے کے لیے 220 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں انکم ٹیکس سلیبز میں ردوبدل اور آخری ٹیکس سلیب کی حد بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

بجٹ تجاویز میں تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کے علاوہ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے متعلق اقدامات بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بحالی سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے محصولات کے ہدف کو یقینی بنانے اور اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے مختلف مالیاتی اقدامات کو وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Scroll to Top