عوامی تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ انتخابات کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، جبکہ ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان انتخابات کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات پر وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی تعریف بھی کی اور کہا کہ حکومت جمہوری عمل کے فروغ اور شفاف انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Scroll to Top