پاک آسٹریلیا دوسرا ونڈے آج کہاں کھیلا جائیگااور میچ کس وقت شروع ہوگا؟ جانئے

پاک آسٹریلیا دوسرا ونڈے آج کہاں کھیلا جائیگااور میچ کس وقت شروع ہوگا؟ جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سہ پہر ساڑھے چار بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے اور اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر محمد غازی غوری نے کہا کہ جب پرفارمنس ٹیم کے کام آئے تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے اعتماد بڑھتا ہے اور دباؤ کم ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ محمد رضوان ٹیم کی پہلی ترجیح (فرسٹ چوائس) ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی اسپنر میتھیو کوہنیمن نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ راولپنڈی جیسی ہی ہے، تاہم پہلے میچ میں پاکستان کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top