سرکاری ملازمین کا احتجاج، سڑکیں بند، خیبرپختونخوا حکومت سے بڑا مطالبہ

سرکاری ملازمین کا احتجاج، سڑکیں بند، خیبرپختونخوا حکومت سے بڑا مطالبہ

Pakistan SCO Summit 2026

مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

ملازمین ریلی کی شکل میں پشاور پریس کلب پہنچے اور احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث شیرشاہ سوری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تنخواہوں اور پنشن میں مناسب اضافہ کیا جائے تاکہ ملازمین کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف مل سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top