اسلام آباد: سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع سامنے آگیا ہے، کیونکہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 جون کو مظفرآباد آزاد کشمیر میں منعقد کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں بڑی تعداد میں شہری اپنی بچت کو محفوظ رکھنے کے لیے پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور اب ایسے ہی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مالیت کے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر مجموعی طور پر 664 انعامات دیے جائیں گے۔
ان میں سب سے بڑا انعام 8 کروڑ روپے (80 ملین روپے) ہے، جبکہ تین خوش نصیبوں کو 3 کروڑ روپے (30 ملین روپے) فی کس دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 660 افراد کو 5 لاکھ روپے مالیت کے انعامات ملیں گے۔
اس قرعہ اندازی کے موقع پر خوش نصیب افراد پر کروڑوں روپے کی برسات متوقع ہے۔
پریمیم پرائز بانڈز کیا ہیں؟
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS) نے نیشنل پرائز بانڈ اسکیم کے متوازی ایک رجسٹرڈ اسکیم شروع کی ہے جسے پریمیم پرائز بانڈز کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کو ہٹایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ شفیع جان نے خاموشی توڑ دی
نیشنل پرائز بانڈز کے برعکس یہ رجسٹرڈ بانڈز سرمایہ کار کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں۔ ان بانڈز پر سرمایہ کاروں کو ہر چھ ماہ بعد حکومت کی مقرر کردہ شرح کے مطابق منافع بھی دیا جاتا ہے، جبکہ قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کا موقع بھی برقرار رہتا ہے۔
اس وقت پریمیم پرائز بانڈز 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت میں دستیاب ہیں۔





