وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی بجٹ ایک حساس اور اہم معاملہ ہے، اس لیے آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاہم اس کی حتمی منظوری عمران خان سے لینا ضروری ہے۔
دوسری جانب صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے صرف چھ منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی بجٹ میں صوبے کے لیے خاطر خواہ حصہ نہیں رکھا گیا۔





