کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر صبح سویرے افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

ملاکنڈ:بٹ خیلہ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، بچی سمیت 4 زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں راستے کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آ کر محمد اور علی اکبر نامی شخص جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ہسپتال میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لیے لیویز اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top