پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت پرانی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے ان نئے نرخوں کا اطلاق 6 جون 2026 سے ہو گا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 381.78 روپے سے کم ہو کر 377.78 روپے فی لیٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈیزل اپنی پرانی قیمت 380.78 روپے فی لیٹر پر ہی برقرار رہے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top