لوئردیر: تھانہ چکدرہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان قتل

ظفر علی شاہ
لوئردیر کے تھانہ چکدرہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتل ہونے والے نوجوان کی شناخت چکدرہ باڈوان کے رہائشی اویس ولد اسفندیار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ دریائے سوات کے کنارے پیش آیاجہاں مسلح افراد نے نوجوان کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چکدرہ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چکدرہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top