آبنائے ہرمز کے قریب امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر تباہ، اندر کتنے افراد موجود تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر تباہ، اندر کتنے افراد موجود تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا ایک اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، تاہم اس میں سوار دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور کشیدگی پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جن کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کے دونوں ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کسی بیرونی حملے، ایرانی فائرنگ، فنی خرابی یا کسی دیگر حادثاتی وجہ کے باعث تباہ ہوا۔ امریکی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں پیش آنے والا کوئی بھی غیر معمولی واقعہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لیتا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے حادثے سے متعلق مزید تفصیلات اور تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Scroll to Top